اہم ہدایات برائے آن لائن اپائنٹمنٹ:

اہم ہدایات برائے آن لائن اپائنٹمنٹ:

 

اہم ہدایات برائے آن لائن اپائنٹمنٹ:

آن لائن سیتا حاصل کرنے والے افراد اور خاص طور پر لوکوتوریو والے حضرات مندرجہ ذیل باتوں کا خاص خیال رکھیں کیونکہ انکے پاس آنے والے افراد عمومی طور پر زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہوتے۔

یعنی کام کی نوعیت درست طورپر منتخب کریں ورنہ آپکا سیتا کارآمد نہیں ہوگا Appointment Type

سیتا حاصل کرتے وقت اپنے درست کوائف سسٹم میں اندارج کریں ورنہ سیتا کارآمد نہیں ہوگا۔

ہر فرد کیلئے علیحدہ اپائنٹمنٹ لینا ضروری ہے۔ فیملی کے سربراہ کے سیتا پر پوری فیملی کو سروس نہیں دی جائےگی۔

جس شخص کا سیتا ہوگا صرف اسی کیلئے کار آمد ہوگا اور کسی دوسرے فرد کو ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔

صرف کتالونیا کے رہائشی افراد کو قونصلر سروسز فراہم کی جائیں گی جس کے ثبوت کے طور پر اپنی کم از کم 3 ماہ پرانی رجسٹریشن [ پاد رون] پیش کرنی ہوگی۔

جس کام کا سیتا ہوگا صرف اسی کام کے لئے کار آمد ہوگا۔

یکم جنوری سے دیگر قونصلر سروسز کیلئے صرف نیا سیتا کار آمد ہوگا اور بغیر سیتا کسی بھی عمومی کام کےلئے اٹینڈ نہیں کیا جائے گا۔

یکم مارچ سے ایم آرپی کیلئے صرف نیا سیتا کار آمد ہوگا۔

 

admin

Close